عبدالسلام آفریدی کا لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت

عبدالسلام آفریدی کا لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت۔
اللہ تعالی شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپائی اسد اللہ، سپائی منظور حسین اور سپائی راشد محمود نے جام شہادت نوش کیا پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین



