کالم/مضامین

عبادات کی مقبولیت کا راز

*عبادات کی مقبولیت کا راز۔۔۔!!*

آج کی تحریر بصورت مجبوری کرنی پڑی کیونکہ ھم بحیثیت مسلمان بہن بھائی ایک شدید ترین غلط فہمی میں مبتلا ھیں ، ھم سمجھتے ھیں کہ عبادات و ریاضات میں جنت بھی کما لیں گے اور بہشت میں اعلیٰ درجہ پر فائز ھوجائیں گے ھم اپنی تسبیح و تحلیل سے اللہ سبحان تعالیٰ اور پیارے رسول ﷺ کی خوشنودگی اور رضا حاصل کرلیں گے ھم میں جتنے بھی اپنی عبادات و ریاضات اور تسبیح و تحلیل سے مطمعین ھیں اور خوش ہیں کبھی بھی اپنے اوپر حقوق العباد پر نہ نظر دوڑاتے ھیں نہ دوڑانے کی کوشش کرتے ھیں، خونی رشتوں کے درمیان جو حقوق ھیں انکا مطالعہ جاننا اور عمل کرنا کس قدر اہم اور لازم و ملزوم ھے وہ ہمیں قرآن و احادیث بار ہا بار آگاہ کرتا ھے اور سختی سے عمل کی تلقین کرتا ھے یہاں تک قرآن اور احادیث نے کہہ دیا کہ اگر حقوق العباد میں کمی رہی تو تمہاری تمام عبادات و ریاضات اور تسبیح و تحلیل تمہارے منہ پر دے ماری جائیں گی۔ اب ہم سب کو بشمول مجھے بھی اپنا اپنا احاطہ کرنا ھوگا سوچنا ھوگا غور کرنا ھوگا دیکھنا ھوگا کہ ھم نے ایک دوسرے کے حقوق کا کس حد تک احساس کیا انصاف کیا خیال کیا اور اسے پورا کیا جانے انجانے میں ھم سے کون کون سی کوتاہی ھوئیں غلطی ھوئیں سرزشت ھوئیں تکالیف و پریشانی پہنچیں دل آزاری ھوئیں۔ ھم سب ساٹھ سال کی عمر کو کراس کرچکے ھیں اللہ توکل چل رھے ھیں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ھے کہ اس نے ہمیں موذی امراض اور ناگہانی آفات سے محفوظ رکھا ھے اب بھی وقت ھے ھم سنبھل جائیں یاد رکھیں کہ مفتویوں کا فتویٰ ھے کہ جب یقین ھوجائے کہ اب موت قریب ھے تو اس وقت معافی مانگنا بے سود ھوجاتا ھے کیونکہ اللہ کی مہلت ختم ھوجاتی ھے، ایسے ہی جیسے فرعون اور دیگر مشرکین کو جب یقین ھوگیا تھا کہ موت قریب ھے تو انھوں نے معافی مانگی جو ناقابل قبول تھیں اسی لئے ھم سب کو اپنے اپنے حقوق العباد کی جانب خاص متوجہ ھونا ھوگا تاکہ ہماری عبادات و ریاضیات اور تسبیح و تحلیل قبول ھوسکیں اور ھمارے خونی رشتے راضی رہ سکیں یہی عمل ھماری ابدی بقا کی ضمانت ھے۔ اللہ ھمیں ایک دوسرے کا بہترین معاون بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین یاد رھے کہ غصہ اکڑ ضد نافرمانی اور سرکشی ہلاکت میں دکھیلتی ھے اس عمل سے باز آجائیں اپنے اندر ٹھنڈک نرمی اور خوش اخلاقی کو بھر دیں۔ شکریہ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You