
لاہور: عائزہ خان نے اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز ‘ ارطغرل غازی’ میں اصلحان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم علی کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دونوں لیجنڈ اداکارائیں خوشگوار موڈ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/CL99-n9hFPT/?utm_source=ig_embed&ig_mid=03D0F7F0-C3BC-4DDD-B7E5-49483FAA02DA
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت سیلفی کے کیپشن میں دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر گلسم علی نے بھی کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری عزیز بہن، وہ امید کرتی ہیں کہ ہم دونوں بہت جَلد دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے،
https://www.instagram.com/p/CMAJ0C0lBSe/?utm_source=ig_embed&ig_mid=436C25EB-3C11-4CCA-8A81-67A19F937B82
دوسری جانب گلسم علی کی جانب سے بھی عائزہ خان کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے



