ظفر سعید ستی کو ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز کی شدید مذمت۔چیف اکرام الدین

ظفر سعید ستی کو ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز کی شدید مذمت۔چیف اکرام الدین
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس دھمکی آمیز فون کالز کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔ چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ انچارج اسلام آباد گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی ظفر سعید ستی کو گزشتہ رات بن کرور روٹ کے لوکل تحصیل کوٹلی ستیاں کے رہائشی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز کرنے ، نامناسب رویہ اختیار کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے ایسے معافیہ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ظفر سعید ستی انچارج اسلام آباد یورپین آرگنائزیشن گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی ہیں سنئیر جرنلسٹ ہیں ،ظفر سعید ستی کو دھمکیاں دینے والے ٹرانسپورٹر معافیہ کے خلاف انٹرنیشنل اجتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔



