اہم خبریںگجرات

ضلع گجرات کے تھانہ ککرالی کے موضع سریعہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

ضلع گجرات کے تھانہ ککرالی کے موضع سریعہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

،ماں بیٹے کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سریعہ کی رہائشی مقتولہ نورین اخترعرف نینا کوٹلہ ارب علی خان میں برسوں سے اپنا پارلر چلا رہی تھی جبکہ اس کے ساتھ اس کا دس سالہ بیٹا صائم بھی مار دیا گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ککرالی رانا ظہور اور ڈی ایس پی کھاریاںافتخار تارڑ موقع پر پہنچ گئے۔

مقتولہ نورین اختر کی ہمشیرہ نمش کی مدعیت میں نورین اختر کے خاوند مزمل ملک سکنہ سلہ اور ایک کس نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کر لیا گیا ۔جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نورین اختر اپنے الگ مکان میں رہائش پذیر تھی اور اس نے مزمل ملک سکنہ سلہ کے ساتھ مبینہ طور پر شادی کر رکھی تھی اور اس کے بطن سے ایک 4 سالہ بیٹی بھی ہے جبکہ اس کے ساتھ قتل ہونے والا اس کا بیٹا صائم اس کے سابقہ خاوند کاشف میں سے تھا۔کاشف عرف کاشی اس وقت گجرات جیل میں ہے اور اس کو سریعہ قتل کیس میں 25سال سزا سنائی گئی ہے ۔نورین بی بی عرف نینا نے 5شادیاں کر رکھی تھیں اور پانچوں سے طلاق حاصل کر رکھی تھی۔پہلے خاوند کاشف عرف کاشی سے ایک بیٹا جو نورین کے ساتھ ہی قتل ہوگیا ہے ،اس کے بعد خاور ساکن شیخ پور میں کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ ساجد ساکن جے پور سے دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ،عدنان عرف دانی ساکن کھاریاں سے بھی کوئی اولاد نہیں تھی مزمل حسین ساکن سلہ کے ساتھ پانچویں شادی تھی جو اس کو سعودی عرب بھی ساتھ لے کر گیا تھا اور اس سے صرف ایک چار سالہ بیٹی تھی جو اس واقعہ میں نورین کے ساتھ تھی مگر اس کو زندہ چھوڑ دیا گیا ۔پولیس تھانہ ککرالی نے سابقہ خاوند کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا مگر عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آر پی او گجرانوالہ نے حال ہی میں سریعہ چوکی کو ختم کیا ہے جس سے سریعہ کا امن ایک بار پھر داو پر لگ گیا ہے اور قتل وغارت شروع ہو گئی ہے ۔یاد رہے کہ سریعہ میں ایک ساتھ پندرہ قتل ہو چکے ہیں اور اب تک تقریباًدو درجن سے زائد افراد قتل و غارت گری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے سریعہ چوکی کو دوبارہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے

کوٹلہ ارب علی خان :(چوہدری فیصل گجر+چوہدری عادل پرویز )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You