ضلع کورنگی پولیس کا ترجمان سعد مرزا بھی خود کو تامل فلموں کا ہیرو سمجھنے لگ گیا

ضلع کورنگی پولیس کا ترجمان سعد مرزا بھی خود کو تامل فلموں کا ہیرو سمجھنے لگ گیا
کراچی :(اسٹاف رپورٹ)
ضلع کورنگی میں بطور PRO اپنی خدمات سرانجام دینے والے سعد مرزا ضلع کورنگی کے سپاہیوں کو اپنی ٹک ٹاک کے لٸے استعمال کرنے لگا
موصول شدہ ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کازوے ندی کے مقام پر کس طرح سپاہیوں کو اپنے پیچھے بطور پرسنل گارڈ گھمارہا ہے
کازوے ندی کا مقام جہاں ڈکیتیاں روز کا معمول ہے وہاں پی آر او اپنی ٹک ٹاک ویوز بڑھانے کے لٸے ٹک ٹاک بناتا پھررہا ہے
مستند زراٸع سے معلوم ہوا ہے کہ پی آر او سعد مرزا نے اپنی سیکیورٹی کے لٸے دو سپاہی بطور گن مین رکھے ہوۓ ہیں اور موصوف اپنا تعارف بھی اعلی افسر کے طور پر کرواتا ہے
سندھ پولیس میں شامل سپاہی جو روزانہ مجرم پکڑتے ہیں اور روڈوں پر دوبدو مقابلہ کرتے ہیں ان کی کوٸی سیکیورٹی نہیں لیکن دفتر میں بیٹھ کر صرف میسج ٹاٸپ کرکے گروپوں میں چلانے والے ترجمان کی سیکیورٹی پر دو جوان تعینات ہونا ایک سوالیہ نشان ہے
ایک طرف آٸی جی سندھ کا حکمنامہ کہ پولیس اہلکار ٹک ٹاک سے دور رہیں تو دوسری طرف ترجمان کورنگی ٹک ٹاک بنا کر اپنے فالوورز بڑھانے میں مصروف
انتہاٸی معتبر زراٸع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے سعد مرزا نے ضلع کورنگی میں پرسنل دوستیاں بھی پالی ہوٸی ہیں جس بنا پر اکثر اوقات یہ ملزمان کو چھوڑنے کے لٸے ضلع کورنگی کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فون کرتا رہتا ہے
کافی عرصے سے تعینات سعد مرزا ہر نٸے آنے والے ایس ایس پی کا خاص بن جاتا ہے



