اہم خبریںجہلم

ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے

(ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ مئی 2021؁ء)

کل مال مسروقہ بازیافتہ 37لاکھ43ہزار سے زائد

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے Entry & Exit پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 198سائلین کی شکایات کاازالہ کیا۔ گزشتہ ماہ کل 73 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 21 ملزمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ مقدمہ قتل 1در ج 2ملزمان گرفتار،مقدمہ راہبری 8درج 5 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 29 لاکھ 77 ہزار روپے سے زاہد برآمد، مقدمہ وہیکل 19 THEFTدرج 9 ملزمان گرفتار، 3مقدمات ٹریس، 2موٹر سائیکل اور 1 رکشہ برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 60 مقدمات درج 29 ملزما ن کو گرفتار جن سے37لاکھ 43ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد،ں55 مقدمات منشیات درج 59 ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس 32 کلوسے زائد، ہیروئن 220 گرام، شراب کی334 بوتلیں برآمد کی گئیں اور 7 ںشرابی گرفتار، 38 مقدمات اسلحہ درج 38 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 26 عدد، رائفل 6عدد، گن 12بور 6 عدد اور 144 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے 3 مقدمات درج 19 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار باز ی رقم20 ہزار روپے سے زائد، 17 عدد موبائلز،5عدد موٹر سائیکلز، 2 عدد اسیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح48فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 300 سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل3540 چالان جس میں 15لاکھ 76ہزارروپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفرائم کی جانے والی سہولیات میں 3010 افراد نے استفادہ حاصل کیا

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You