اہم خبریںگجرات

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 2450گرام چرس برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور ان کی ٹیم نے آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سبحان افضل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1160گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فرمان کو گرفتا رکرکے 1290گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور اس حوالے سے بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You