انٹرنیشنل

صیہونی فوج کی غزہ میں بربریت تھم نہ سکی، مزید 47 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسزکے جنوبی اور شمالی علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری، 24گھنٹوں میں 47 افراد شہید اور 108 فلسطینی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ اور جنوب میں اباسان الکبیرہ پر حملہ کر دیا جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 12 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 44 ہزار 466 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 358 فلسطینی زخمی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You