خیبرپختون خواہ

صفدر خان باغی کا اے پلس فارمیسی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

صفدر خان باغی کا اے پلس فارمیسی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

صحت کے شعبے میں ایسے ادارے عوام کیلئے سہولت اور اعتماد کا باعث ہیں۔مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ق

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابقہ ناظم نوتھیہ، ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے اے پلس فارمیسی بمقام سیلم گل ٹاور، نوتھیہ قدیم مین روڈ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے ربن کاٹ کر اے پلس فارمیسی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح تقریب میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب مین ریلوے لین نوتھیہ کے مولانا انعام اللہ صاحب نے اے پلس فارمیسی نوتھیہ کے آونر ڈاکٹر تیمور اقبال
اور اہلِ علاقہ مشران و معززین نے بھرپور شرکت کی۔مولانا انعام اللہ صاحب نے دکان کی ترقی، رزق میں برکت اور عوامی خدمت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے ڈاکٹر تیمور اقبال کو اے پلس فارمیسی کے قیام پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ صحت کے شعبے میں ایسے ادارے عوام کے لیے سہولت اور اعتماد کا باعث ہیں۔شرکاء نے اے پلس فارمیسی کے آغاز کو نوتھیہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر تیمور اقبال اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You