کالم/مضامین

شھرالقرآن مرحبا!

مرحبا، ماہِ رمضان مرحبا

مرحبا، اےِ شھرالغفران مرحبا

سحر ہے پُرلطف،

افطار بھی کیا خوب ہے

اِس ماہ کی ہر ساعت،

بس نور ہی نور ہے

رحمتیں، مغفرتیں، آزادیء جہنم

تین عشرے بکھیرتے،

چہروں پہ ہیں تبسم

روزہ، زکوٰۃ، نمازیں،

اور تلاوتِ قرآن

بنا دیتے ہیں یہ سارے عمل،

زندگی آسان

شب قدر بھی اس میں،

کیا خوب خدا نے رکھی

کاش پا لیں اِس کو،

دعا ہے یہ ہم سب کی

ہو جاتے ہیں سارے گناہ،

بحکمِ خدا معاف

چاند رات پرہو وآپسی،

گر بمعہ مقبول اعتکاف

جو دیکھو کسی بے کس کو،

تم طالبِ رمضان

کر دینا چپٌ چاپ کچھ

سحر و افطار کا سامان

مرحبا، ماہِ صیام مرحبا

مرحبا، اےِ شھرالقرآن مرحبا

***

کاشف شمیم صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You