
شکریہ جناب ڈپٹی کمشنر گجرات !
غریب کی آواز بن کر جبر کی دیوار گرانے پر
پیارے پڑھنے والو !
دس روز قبل نواحی گاوں دھمہ ملکہ کے مسمی محمد عاشق کے گھر کو جانے والا واحد راستہ اس کے قریبی رشتہ داروں نے بند کرنے کے لئے پختہ دیوار کھڑی کر دی
مکین تو محصور ہوئے ہی تھے بے زبان جانور بھی مشق ستم بنے رہے
محکمہ مال نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ 30 سال سے زیر استعمال گذر گاہ عام کو ان لوگوں نے دیوار بنا کر بلاک کر دیا
پولیس کو درخواست دی تو دیوار بنانے والے کسی شریف آدمی کی سفارش پر ٹائم لے کر گھر چلے گئے
متاثرین کی فریاد ڈپٹی کمشنر گجرات تک پہنچائی بھلا ہو ان کا جواب آیا کہ سوموار کو یہ دیوار گرا دی جائے گی
اور آج دن کو یہ وعدہ وفا ہو گیا
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ھدایت پر محکمہ مال کے عملے نے دھمہ ملکہ پہنچ کر اپنی نگرانی میں یہ دیوار گرا دی یوں دس روز سے اپنے ہی گھر میں محصور باسیوں کو رھائ ملی
نہ صرف یہ کہ دیوار گر گئی بلکہ وجہ عناد بھی مٹ گئی
برسوں سے فریقین کے بیچ چلا آ رہا زمین کا تنازعہ بھی خوش اسلوبی سے طے پایا
اپنی زندگی میں ایسا انتظامی افسر نہیں دیکھا جو غریب بے سہارا اور مسکینوں کی ایک آواز پر ان کے زخموں کا مداوا یوں کرتا یے کہ یقین نہیں آتا
سلامتی ہو جناب انور سیف جپہ ڈپٹی کمشنر گجرات
آپ غریب کا مان ہیں
آپ نے ثابت کر دکھایا کہ عہدے منصب رب کی سونپی ہوئ امانت ہوتے ہیں جنہیں خلق خدا کی راہیں آسان کرنے کی خاطر برتا جائے تو عبادت ٹھہریں
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر سے نوازیں
دھمہ ملکہ کا یہ گھرانہ تو آپ کے اقبال کی بلندی کے لئے سراپا دعاگو ہے لیکن دس روز سے کھلے آسمان تلے بندھے بے زبان جانور بھی آپ کو دعائیں دیتے ہیں
جزاکم اللہ خیرا کثیرا



