انٹرنیشنل

شمالی کوریا: سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 سرکاری افسران کو پھانسی کی اطلاعات۔

شمالی کوریا: سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 سرکاری افسران کو پھانسی کی اطلاعات۔

شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

شمالی کوریا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں آئے تباہ کن سیلاب سے 1500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی آزاد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You