اہم خبریںخیبرپختون خواہ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی.

محسن داوڑ کی حالات خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع

وزیرستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  زخمی ہو گئے۔پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر  پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور  آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You