اہم خبریںکرائمز

شرقپور: 7 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، نعش درختوں پر لٹکا دی گئی

شرقپور: 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے نعش درختوں پر لٹکا دی گئی۔

شرقپور شریف کے گاؤں پرانی بھینی کی 7 سالہ بچی مافیہ چند روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جسکی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج تھا۔ پولیس کی تلاش کے دوران 7 سالہ مافیہ کی نعش حکیم گڑھی کے قریب درختوں میں لٹکی ہوئی ملی۔

فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔

ایس ایچ او شرقپور کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مافیہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے لیکن حقیقت کا اندازہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہو گا۔ تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان کو جلد ڈھونڈ لیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You