شرح سود میں 2 نہیں 8 فیصد تک کمی کی جائے:سید راشد حسین بخاری

شرح سود میں 2 نہیں 8 فیصد تک کمی کی جائے:سید راشد حسین بخاری
حکومت مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچائے:نائب صدر
مستقبل پاکستان عوامی جماعت، مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کررہے ہیں:گفتگو
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال،نااہل و بدنیت حکمرانوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی پارٹی آفس میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ معیشت ترقی کی جانب تب گامزن ہوگی جب عوام کو درپیش معاشی مسائل کم ہوں گے،حکومتی دعوؤں کے باوجود قوم مہنگائی کی دلدل میں نا صرف دھنسی ہوئی ہے بلکہ گراں فروش و ذخیرہ اندوز مافیا انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،اگر معیشت واقعی سنبھل گئی ہے تو شرح سود میں 2 نہیں 8 تک فیصد کمی کی جائے تاکہ سرمایہ کار جو اپنا سب کچھ داؤ پر لگا چکے ہیں اُن کا اعتماد بحال ہو اور وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،مستقبل پاکستان عوام کی نمائندہ جماعت چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جارہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل و بدنیت حکمرانوں کی وجہ سے ملک و قوم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ورنہ پاکستان کا شمار دنیا کے اُن چند ممالک میں ہوتا جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ زبانی کلامی دعووں اور باتوں سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید بڑھ رہے ہیں اگر اتحادی حکومت ملک و عوام کے ساتھ مخلص ہے تو پسند و نا پسند کی فرسودہ روایات کو ایک طرف رکھتے ہوئے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے اس سے ملکی حالات دنوں میں بہتر ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
13-09-2024



