خیبرپختون خواہ

شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جج مبشر حسن نے ریمارکس میں کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا نہ ہی اس کا وکیل عدالت آیا۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنزکو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You