اہم خبریںسندھ

شاہ نورانی حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

شاہ نورانی حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت۔

12 افراد اب بھی زیر علاج ہے جن میں سے 5 وینٹیلیٹر پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا شاہ نورانی حادثے میں اب تک 18 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد کی حالت نازک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کراچی کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کو گئے اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور طبی عملے کو زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا شاہ نورانی حادثے میں 18 زائرین جاں بحق ہوئے جبکہ 52 زخمیوں کو ٹراما سینٹر علاج کے لیے لایا گیا جن میں سے 40 زخمی ضروری طبی امداد فراہمی کے بعد جا چکے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا 12 افراد اب بھی زیر علاج ہے جن میں 5  وینٹی لیٹر پر ہیں اور زیادہ تر زخمیوں کو سر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ کچھ مریضوں کو حب میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حادثے کی وجہ کے بارے میں انہیں علم نہیں ہے، بلوچستان حکومت حادثے کی تحقیقات کرائے گی، زیادہ تر افراد غریب ہیں ان کا روزگار پتھر کرش کرنا ہے اور اطلاعات ہیں کہ انہیں تدفین میں مشکلات ہیں جس میں سندھ حکومت معاونت کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا حادثے میں موت ہونے کی صورت میں سندھ کی انشورنس ایک لاکھ روپے تک ہے مگر جان کی کوئی قیمت نہیں، جو چلے گئے ان کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں امن وامان کو ترجیح پر رکھا ہے اور رینجرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You