سندھ

شاہراہِ نورجہاں میں پولیس اہلکار کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ

*شاہراہِ نورجہاں میں پولیس اہلکار کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز قلندریہ چوک پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، شاہراہِ نورجہاں تھانے کے پولیس اہلکار کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش کو دفتر بلا لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا اور ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش سے واقعہ کی مکمل تفصیلات سنی اور پھر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ پولیس اہلکاروں کا انفرادی عمل تھا، انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے، یاد رھے کہ پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی تھی، وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا اور بعد انکوائری کانسٹیبل ظفر کو بھی برطرف کردیا تھا۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You