شاعر مشرق علامہ محمد اقبال پاکستان کے ایک عظیم شخصیت ھے۔چیف اکرام الدین

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال پاکستان کے ایک عظیم شخصیت ھے۔چیف اکرام الدین
علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ علامہ محمد اقبال کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا۔ علامہ محمد اقبال پاکستان کے معروف شاعر، مصنف، قانوندان، سیاستدان، فلسفہ اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت میں سے ایک تھے علامہ محمد اقبال اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے علامہ محمد اقبال کی شاعری ہی علامہ محمد اقبال کی شہرت کی بنیادی وجہ بنی۔ 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا انہوں نے کہا کہ بحثیت سیاستدان علامہ محمد اقبال کا سب سے بڑا اور اہم کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل تھا جو انہوں نے 1930 میں الہ اباد میں مسلم لیگ کے اجلاس میں پیش کیا تھا یہی نظریہ بعد میں قیام پاکستان کی بنیاد بنا اسی وجہ سے علامہ محمد اقبال کی شخصیت انتہائی اہمیت کی حامل ہےاور اس وجہ سے انہیں پاکستان کا قومی شاعر بھی کہا جاتا ہے۔علامہ محمد اقبال کی شاعری حقیقی تھی اپ جناب محبوب مجازی سے تشبیہ دے کر محبوب حقیقی کا ذکر کیا کرتے تھے اپ کی شاعری اسی لیے مجازی اور حقیقی سمجھی جاتی ہےکہ اپ نے مسلمانوں کی ازادی کا خواب دیکھا اپ نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اسی خواب کی تعبیر کو پانے کے لیے اپ رحمت اللہ علیہ نے تمام مسلمانوں میں ازادی کا جذبہ پیدا کیا ان کی غیرت اور ہمت کو اجاگر کیا اور انہیں سامراجی حکومت کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ دیا اپ نے تمام مسلمانوں میں بہادری کا جذبہ پیدا کیا اور ہمارے جوانوں کو شاہین سے تشبیہ دی جس طرح شاہین فضاؤں میں اڑتا ہے بغیر کسی ڈر خوف اور رکاوٹ کے اسی طرح انہوں نے مسلمانوں کے دل میں یہ جذبہ اجاگر کیا کہ ان کی مثال اس شاہین کی سی ہے جسے کسی خطرے کسی رکاوٹ کا کوئی ڈر نہیں اسی لیے ہم مسلمانوں کو بھی اس تمام اعمال کی پیروی کرنی چاہیے جو علامہ اقبال ہم میں دیکھنا چاہتے تھے اور جو ان کی خواہش تھی کہ مسلمان ہر جگہ پر اگے ہو سرخرو ہو اور کسی کے غلام نہ ہو.



