اہم خبریںجہلم

سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے شہداء کی فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد

شہدا ہمارے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ سیکٹر کمانڈر سجاد حسین

سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے شہداء کی فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ II جہلم نے انسپکٹر جنرل خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم کے شہداء کی فیملیز کو عید گفٹ تقسیم کیے۔سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II جہلم جناب سجاد حسین بھٹی نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ مزید برآں عید کے حوالے سے ٹول پلازہ پر بھی روڈ یوزر میں عید گفٹ تقسیم کیے ۔ جس کو جنرل پبلک اور شہداء کی فیملی نے سراہا۔ مزید برآں سیکٹر کمانڈر جناب جناب سجاد حسین بھٹی نے افسران اور ملازمان کو ہدایات کی کہ سڑک استعمال کنندگان کی سیفٹی کے لیے انتہا کی چوکس ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں ۔اور پبلک سروس گاڑیوں میں کرائے کی زائد وصولی کو ہر صورت روکیں ۔ اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔ سیکٹر کمانڈر جناب سجاد حسین بھٹی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے۔ جس کے دوران پبلک سروس گاڑیوں کے مسافروں کی آگاہی کے لئے خصوصی شکایات کے لیے اسٹیکرز بھی گاڑیوں کے اندر لگائے جا رہے ہیں تاکہ مسافر ان پر موجود فون نمبرز پر خود بھی شکایات کا اندراج کروا سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You