پنجاب

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ہلڑ بازی انتہائی افسوس ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ہلڑ بازی انتہائی افسوس ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

قانون ساز ارکان اسمبلی کو یہ کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ ایوان کو مچھلی منڈی بنائیں:چیئرمین

ارکان اسمبلی کے پُر تشدد رویوں سے لگ رہا ہے کہ یہ لوگ عوامی نہیں ذاتی مفادات کیلئے منتخب ہوئے ہیں:گفتگو

ملک کسی صورت مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا،حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ہلڑ بازی کی پُر زور الفاظ میں مذمت

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ہلڑ بازی انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،قانون ساز ارکان کو یہ کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا کہ وہ ایوان کو مچھلی منڈی بنائیں ان ارکان اسمبلی سے عوام کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں اگر یہ لوگ اسی طرح ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر تنقید اور برا بھلا کہتے رہے تو مسائل کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا،پاکستان کے خراب معاشی حالات حکومت اور اپوزیشن سے مل کر آگے بڑھنے کا تقاضا کررہے ہیں کیونکہ ملک کسی بھی صورت میں مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا پہلے ہی اس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ہونے والی ہلڑ بازی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے پُر تشدد رویوں سے لگ رہا ہے کہ یہ لوگ عوامی نہیں ذاتی مفادات کیلئے منتخب ہوئے ہیں جب تک ایسے لوگ کامیاب ہوتے رہیں گے اسمبلیوں میں اسی طرح کا ماحول دیکھنے کو ملے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مسلسل خراب ہوتی معاشی صورتحال اس بات کی گواہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے منتخب ہونے والوں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا جس کی وجہ آج حالات اس نہج تک آن پہنچے ہیں کہ کہیں سے بھی اچھائی کی امید نظر نہیں آرہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You