سوہاوہ

سوہاوہ کے نواحی گاٶں پرانا کوٹ ضلع جہلم میں ادارہ پودا پاکستان کی ٹیم سہیل یوسف

سوہاوہ کے نواحی گاٶں پرانا کوٹ ضلع جہلم میں ادارہ پودا پاکستان کی ٹیم سہیل یوسف ٗ

نثینہ خالد اور یوتھ ممبر آمنہ نے خواتین کو آگاہی سیشن دیا جس میں 20خواتین نے شرکت کی جن میں ہاوس واٸف,کسان خواتین,لیڈی ہیلتھ ورکرز اور طلبإ شامل تھی ۔نثینہ خالد نے دوران سیشن شرکإکو جمہوری اور سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت اور شناختی کارڈ کے حصول اور طریقہ کار پر معلومات فراہم کی۔خواتین نے مختلف سوالات اور جوابات سے ان موضوع پر معلومات حاصل کی۔ خواتین نے کہا کہ اس سے پہلٕے کبھی بھی ہمیں ایسی معلومات کسی نے نہیں دی ہم عورتوں کو ایسے اکٹھے ہونے کا بھی وقت نہیں ملتا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تا کہ ہم اپنے بنیادی ٗسیاسی حقوق اور أہینی زمہ داریوں کو جان سکیں اوراپنے علاقہ کی بہتری و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

اس موقع پرکمیونٹی فوکل پرسن محمد عامر نے تمام انتظامات کو بخوبی سر انجام دیااور پودا ٹیم کا اس سرگرمی کےانعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

سوہاوہ : مشرف کیانی سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You