سوہاوہ : چیف آفیسر بلدیہ سوہاوہ آغا رضوان بشیر نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
انھوں نے آج بروز جمعرات سوھاوہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔
سی او بلدیہ نے انجمن تاجران سوھاوہ اور دیگر معززین سے بھی سوھاوہ بازار میں دورے کے دوران ملاقات کی۔
سی او بلدیہ کا سوھاوہ شہر میں صفائی اور ناجائز تجاوزات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان۔
انھوں نے بلدیہ سوھاوہ کے خاکروب عملے کو صفائی کے کام میں جلد بہتری لانے اور شہر کو ماڈل شہروں کے برابر صاف کرنے کا حکم۔
سوھاوہ کے شہریوں اور سیاسی و سماجی عمائدین نے آغا رضوان بشیر کے اعلانات کو سراھا۔
ان کا اچانک دورہ ناجائز تجاوزات مافیا پر بجلی بن کر گرا۔
سوھاوہ کے دورے میں انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی سوھاوہ راجہ شہزاد بھی انکے ھمراہ تھے۔
رپورٹ ; راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



