
سوہاوہ میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا محکمہ ہیلتھ نے بس سٹاپ پر کیمپ لگا دیا
سوہاوہ : اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز کی زیر نگرانی محکمہ ہیلتھ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے سوہاوہ کے بس سٹاپ پر ویکسینیشن کیمپ لگا دیا ہے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو چیک کیا جا رہا ہے اور جس نے ویکسینیشن نہیں کروائی موقع پر ہی ویکسینیشن کی جار رہی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی جہلم کی. ہدایت پر ہم نے سوہاوہ کے بس سٹاپ پر ویکسینیشن کیمپ لگائیں ہیں اور میں خود ان کی نگرانی کر رہی ہوں اور جو مسافر سفر کر رہے ہیں ان کو چیک کیا جا رہا ہے اگر انہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی تو موقع پر ہی ان کو ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور گورنمنٹ کے اس اقدام کو شہری اور سماجی حلقوں نے خوب سراہا اور کہا کہ اگر اسی طرح کورونا جیسے خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات ہوتے رہے تو بہت جلد پاکستان اس بیماری سے محفوظ ہو جائے گا.
سوہاوہ : (شیخ علی+مشرف کیانی)



