
سوہاوہ میں پانی کی زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے واٹر سپلائی سکیموں کے کنوؤں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی سfپلائی متاثر ہو گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید
سوہاوہ(مشرف کیانی) اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کم ہونےسے واٹر سپلائی سکیموں کے کنوؤں میں پانی کم ہونے ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی سپلائی متاثر ہو ئی ہے اور جب پانی جب کبھی پورا بھی ہو تو لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے موٹریں نہیں چل رہی سوہاوہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے کہا ہے کہ جولائی کا مہینہ ہمارے لیے تھوڑا مشکل ہے انشاءاللہ اس مہینے کے آخر میں یا اگست کے شروع میں پانی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہو جائے گی دوسرا گرڈ اسٹیشن کے قیام سے سوہاوہ میں کم وولٹیج مسئلہ بھی حل ہو جائے گا مزید اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے کہا ہے کہ سوہاوہ کی عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں اگر شہریوں کو کوئی بھی شکایت ہو تو مجھے اطلاع کریں
سوہاوہ کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ واٹر سپلائی کے متبادل شہر میں مختلف ایریا میں لگے فلٹریشن پلانٹ سے پانی کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے شہر میں پانی کوئی بحران نہیں شہریوں کی تکلیف سے آگاہ ہیں انتظامیہ اپنے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے
سوہاوہ : (مشرف کیانی)



