اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ مارشل آرٹس اکیڈمی الحیدر پلازہ سوہاوہ میں میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے تعاون سے پازیٹو پاکستان

کیوکشن پاکستان ایسوسی ایشن ہیڈکوارٹر سوہاوہ زیر پرستی شیہان عبدالظہور ہاشمی سوہاوہ مارشل آرٹس اکیڈمی الحیدر پلازہ سوہاوہ میں میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے تعاون سے پازیٹو پاکستان کراٹے کمپیٹیشن منعقد کیا گیا۔

سوہاوہ مارشل آرٹس اکیڈمی گزشتہ 4 دہائیوں سے سوہاوہ و پاکستان میں کیوکشن کراٹے کا نیٹ ورک کامیابی سے چلا رہی ۔
حسب روایت اس سال بھی جشن آزادی کے موقع پر کراٹے چیمپئن شپ میں ہری پور، واہ کینٹ ، راولپنڈی،جہلم، دینہ ، نوشہرہ و سوہاوہ سے مخلتف ویٹ کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے فائٹ ، کاتا کمپیٹیشن اور جمناسٹک میں حصہ لیا۔۔
واہ کینٹ سے انسٹرکٹر چن زیب صاحب اور ندیم اختر صاحب کی سربراہی میں نایاب زہرا نے فائٹ میں پہلی ، ملک دعا نے فائٹ میں پہلی ، علی مہدی کاتا میں پہلی، فاطمہ خان کاتا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

راولپنڈی سے انسٹرکٹر نعمان اختر اور وقاص خان صاحب کی سربراہی میں انس نے جمناسٹک میں پہلی اور فائٹ میں دوسری ، عالیان احمد نے فائٹ میں دوسری اور محمد بن عمران نے کاتا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جہلم سے انسٹرکٹر قاسم حسن صاحب کی سربراہی میں عبدالرحمن نے فائٹ میں پہلی اور مریم نے کاتا کمپیٹیشن میں پہلی اور ایحان نے فائٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نوشہرہ سے انسٹرکٹر سجاد علی صاحب کی نگرانی میں سیف اللہ نے فائٹ میں دوسری اور حضرت عمر نے کاتا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دینہ سے توحید شاہ اور داود خان نے فائٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سوہاوہ سے سابق آرمی انسٹرکشن یوسف رانا اور انسٹرکٹر عدنان صاحب کی ٹیم سے معراج خان نے فائٹ میں پہلی ، یسین خان نے فائٹ میں پہلی , شہریار کیانی نے فائٹ میں پہلی ، ہمایوں نے فائٹ میں دوسری ، مناہل نے جمناسٹک میں دوسری، عنایا نے کاتا میں دوسری، عدنان دانی نے کاتا میں پہلی اور طیب اور شہریار نے سٹک فائٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ہری پور سے نور آغا ہاشمی کی ٹیم سے حمید اللہ فائٹ پہلی، علی محمد فائٹ پہلی،نعمت اللہ نے کاتا میں پہلی ، عبدالرحمن نے فائٹ میں دوسری ،الہام نے فائٹ میں دوسری اور کاتا میں پہلی ، ملنگ جان فائٹ میں پہلی ، عمران نے فائٹ میں پہلی اور نقیب نے فائٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ تمام پروگرام سینسی امجد صاحب کی زیرنگرانی منعقد ہوا اور اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
حنا مختار صاحبہ اور امینہ ملک وائس پرسنل ڈگری کاج ہری پور،ضیاء الحسن چیرمین سوھاوہ پریس کلب
صدر سوھاوہ پریس کلب بابر کیانی، سیاسی و سماجی رہنما عبدالصبور ہاشمی ، ڈاکٹر آصف کیانی جنرل سیکرٹری سوھاوہ پریس کلب، سابق نائب ناظم عتیق الرحمن بٹ صاحب اور فدا شاہ صاحب نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
ارباب کیانی کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائ کیلئے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You