اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ : راجہ تنوار پنوار کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز

سوہاوہ : راجہ تنوار پنوار کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلاء اور نو منتخب عہدیداران کی شرکت شاندار تقریب کے انعقاد پر راجہ تنویر پنوار سے اظہار تشکر

سوہاوہ،(بابرکیانی)معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار نے تحصیل بار سوہاوہ کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا ۔۔ ۔جس میں تحصیل بار کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران اور ممبران سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سوھاوہ رضوان اعظم وڑاٸچ،ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل ملک خالد،میڈیا نماٸندگان،اور وکلإ بار ایسوسی ایشن نے شرکت کی
صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ چوہدری محمد سعید ایڈووکيٹ ھائی کورٹ اور راجہ سہیل جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سوہاوہ نے راجہ تنویر پنوار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وکلإ برادری کیلیے ہرفورم پر انکے حقوق حاصل کرنے کیلیے بھرپور کوشش کریں گے۔راجہ تنویر پنوار نے تمام وکلإ برادری کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی
راجہ تنویر پنوار نے وکلاء برادی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں ظلم کے خلاف اور انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء کا کردار قابل ستائش ھے اور وکلاء کا اپنے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے رہنا دوسروں کے لیے قابل تقلید عمل ھے۔ وکلاء برادری کا اتفاق اور اتحاد ان کی طاقت ھے۔ یہی وجہ ھے کہ وہ ہر فورم پر اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ھمیشہ کامیاب رہتے ہیں

راجہ تنویر پنوار نے نو منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You