سوہاوہ : ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب الصفہ کیمپس کے سٹوڈنٹس کے اعزازات

سوہاوہ : ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب الصفہ کیمپس کے سٹوڈنٹس کے اعزازات ،،

قرآن مجید کی تعلیم و تعلّم اور عشق رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں مصروف رہنے والے رسول اللہ ﷺ کے پسندیدہ قرار دیے گئے ہیں، چنانچہ ارشاد نبوی ہے کہ ” تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ”
اور جس ہستی پر قرآن تدریجاً نازل فرمایا گیا اس ہستی سے والہانہ محبت بندہ مومن کا ایمان ہے اور خصوصاً نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنا والدین اور اساتذہ کی زمہ داری ہے
دنیا میں کتنے خوش قسمت والدین اور وہ ادارے ہیں
جن کے بچے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سینے میں شامل کر کے آخرت میں اپنے والدین کی بخشش کا سبب بنتے ہیں دنیا میں بھی اللہ عزت اور توقیر سے نوازتا ہے اور آخرت میں ہے ہی بھلا،،
علاقہ ڈھوک امب ادارہ پرائیویٹ ایسوشن ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم جو اہلیان علاقہ میں گزشتہ کئی برسوں سے دینی و دنیاوی تعلیم کو روشناس کرنے میں ہمہ تن کوشاں ہیں۔۔۔
انجمن غلامانِ مصطفیٰﷺ(ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب الصفہ کیمپس) کے نوجوانوں کی گزشتہ روز پروگرام 18_ مارچ تحصیل سوہاوہ کالج ، یکم اپریل پروگرام تحصیل گوجر خان ابن خلدون سکول اینڈ۔ 8 اپریل تحصیل کلر سیداں راولپنڈی میں منعقدہ تقریب پاکستان نعت کونسل میں نمایاں پوزیشن اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ نے ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب کے سٹوڈنٹس کو ذہانت جیسی نعمت سے مالا مال کر رکھا۔۔۔
خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں سے اپنے دینِ عظیم کا احسن طریقے سے کام لیں اور ان کی اس نعت خوانی کو ان کے والدین اور اساتذہ کے حق میں راہِ مغفرت ثابت فرما آمین ۔۔۔۔
یاد رہے کہ ابن خلدون کے ہیڈ بوائز گریڈ -12 کے سٹوڈنٹس کو یہ اعزاز حاصل ہے آپ کی اچھی منیجمنٹ کی وجہ سے سٹوڈنٹس کو پاکستان نعت کونسل کے سٹیج کی مجموعی ڈیوٹی دے دی گئی ہیں ، جو کہ جنید علی ، محمد علی اور۔ حماد ظفر نے حلف اٹھا لیا ہے اور عہد کیا ہےکہ ہم ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ دی گئی زمہ داری ہمیشہ مثبت انداز میں پوری کریں گے،
قدرت کی کرم نوازی دیکھیئے کہ ادارے کی اسی محنت و لگن کا منتج ہے کہ ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب سٹوڈنٹس ننھے پھول کی شکل میں رب کریم نے ادارے کو انعام عطا کیے ہیں۔۔۔
عاجزی و انکساری ایک بندہ مومن کا خاصہ ہے جو اللہ رب العزت کی خاص عطا ہے ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب الصفہ کیمپس کے نونہالوں میں جہاں اور بے شمار خوبیاں ہیں انکی عاجزی اور انکساری اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی دین کی محبت ایک مسلم حقیقت ہے جس کا ہر کوئی معترف ہے…
یہ طالب علم شریف النفس, محنتی اور اپنے پیشے سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھنے والے شہزادے سٹوڈنٹس ہیں ،
ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب کے سٹوڈنٹس کی زندگی اس لئے بھی قابل رشک ہے کہ انہوں نے پڑھائی اور دیگر زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ نعت خوانی جیسے مقدس پیشے کو اپنایا اور اس سے صحیح طور پر عہدہ برآ ہونے کی بھر پور کوشش بھی کی،،،
یہی وجہ ہےاللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص اور علمی لگن کی وجہ سے عوام اور خواص میں غیر معمولی مقبولیت عطا فرمائی ہے۔۔۔۔
دلی دعاگو ہوں رب العزت ابنِ خلدون کے نوجوانوں کو عزت و شہرت کی بلندیوں سے سرفراز فرمائے آمین ۔۔۔۔
اور عوام الناس سے بھی خصوصی طور پر ان شہزادوں کی حوصلہ افزائی کی سپیشل اپیل کی جاتی ہے
انشاء اللہ جلد ابنِ خلدون سکول اینڈ کالج سسٹم ڈھوک امب مزید اسی کاوش کو یقینی طور پر جاری رکھے گا ، اور خلوص کے ساتھ اس عظیم الشان مقصد کو پورا کریں گے ،
منجانب فیصل آزاد پرنسپل ابنِ خلدون الصفہ کیمپس اینڈ مینجمنٹ وسٹاف ،



