اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ

سوہاوہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ چند روز قبل چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اسی سلسلے میں آج مورخہ 8 جنوری بروز جمعہ ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد روہتاس میں کیا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مختلف قسم کے مریضوں کا فری معائنہ کیا۔ اس ٹیم میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل، گائناکالوجسٹ specialist Ent شامل تھے۔ یہ فری میڈیکل کیمپ روہتاس میں لگایا گیا جس میں مریضوں کا فری معائنہ کیا گے اور دوائيں بھی مفت دی گئی جو کہ دن دو بجے سے لے کر شام تک رہا۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاکٹر عدیل نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس سال کا آغاز بھی جمعہ کے بابرکت دن سے ہے اور اختتام بھی جمعہ کے بابرکت دن پہ ہو گا ہم پورا سال مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

سوہاوہ:مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You