سوہاوہ، پیر عرفان شاہ کی زیر قیادت میں "لبیک یا صاحب قرآن” ریلی کا انعقاد

سوہاوہ، پیر عرفان شاہ کی زیر قیادت میں "لبیک یا صاحب قرآن” ریلی کا انعقاد
پر امن ریلی میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائدین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت
شرکاء ریلی کی سوڈان میں قرآن کریم کی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت
سوہاوہ(بابر کیانی ) تحریک لبیک پاکستان کی کال پر سوہاوہ شہر میں پیر عرفان شاہ آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف کی زیر قیادت "لبیک یا صاحب قرآن” ریلی کا انعقاد، ریلی میں تحریک لبیک کے مقامی رہنماؤں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت، ریلی میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائد علامہ عاصم اشفاق نے خصوصی طور پر شرکت کی
ریلی سلینہ میرج ہال سے شروع ہوئی جو شیل پمپ سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے سوڈان میں قرآن کریم کی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے سوڈان میں ہونے والی اس شدید شرانگیزی پر اپنا سخت ردعمل دینے کا مطالبہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی حرمت کے لئے تحریک لبیک پاکستان سمیت ہر سچا مومن مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا اس لئے حکومت اسلامی ریاست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خود سخت موقف اپنائے اور سوڈان کا ہر طرح سے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کرے بصورت دیگر تحریک لبیک پاکستان اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی



