
سوھاوہ۔پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال کے فرض شناس اے ایس آئی طالب کی کی کارروائی۔
دوران چیکنگ و پڑتال ترکی ٹول پلازہ پر گاڑی نمبر(LZL.949 پراڈو رنگ کالا)کے ڈرائیور انیس رضا ساکن روڈو سلطان ڈاک خانہ خاص تحصیل اٹھارہ ھزاری ضلع جھنگ سے ناجائز اسلحہ پستول 9 ایم ایم بمعہ 14 زندہ روندز برآمد۔
ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے تھانہ سوھاوہ منتقل کر دیا گیا۔ملزم آزاد کشمیر کی بااثر سیاسی شخصیت کا ڈرائیور بتایا جاتا ھے۔ملزم کی گرفتاری ھوتے ھی سفارشی ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔سفارشوں اور پریشر کی خبر بیورو چیف بی بی سی اردو نے جب ڈی پی او جھلم شاکر حسین داوڑ صاحب کے گوش گذار کی تو انھوں نے فورا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔جس کیبعد ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ نمبر 63 ۔21 درج کر لیا گیا۔
مسہ کسووال کی بہترین پٹرولنگ اور ناکہ بندی کی بدولت جرائم کی شرح میں واضح کمی ھوئی ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب۔



