سائنس اور ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کیلئے فائروال کی تنصیب کا ٹرائل کامیاب

سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کیلئے فائروال کی تنصیب کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پرفائروال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا جس میں مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بعد اب حکومت فائر وال کی خریداری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا دوران ٹرائل فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پرتصویریں، وائس ریکارڈنگ، ویڈیوزڈاؤنلوڈنگ بند کیا گیا جبکہ موبائل سگنلزاورانٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، دوسری جانب پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشو کلیرنس کی ای میل کردی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واٹس ایپ اورفیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی، ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کرے گی، فائروال خریداری کا اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You