خیبرپختون خواہ

سوات : پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، اہلکار شہید، 3زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب کی گئی ، جہاں پر پولیس موبائل کے گزرنے پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے بم چلایا گیا ، جس سے اہلکار برہان کان شہید ہو گیا جبکہ3 پولیس اہلکار سب انسپکٹر سرزمین، کانسٹیبل امان اللہ اور کانسٹیبل حبیب گل شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You