سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد جامعہ کراچی کی قبضہ شدہ اراضی کو واگزار

*سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد جامعہ کراچی کی قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانے کا باقاعدہ آغاز*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد جامعہ کراچی کی قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانے کا باقاعدہ آغاز کردیا ھے۔ اجلاس کے دوسرے دن ہی جامعہ کراچی کی قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانا شروع کر دیا گیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر گزشتہ روز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ کے سامنے قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرا لیا گیا۔ جامعہ کراچی کی قبضہ شدہ اراضی کو جامعہ کراچی کے رجسٹرار، اسٹیٹ آفیسر، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر، سیکیورٹی عملے اور طلبہ کی کثیر تعداد نے واگزار کرایا۔ جامعہ کی واگزار کرائی جانے والی اراضی کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ختم نبوت چوک کے قریب واقع جامعہ کی اراضی پر قابضین کو متنبہ کیا گیا کہ فی الفور جامعہ کی زمین خالی کی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی کے لئے تیار ہوجائیں۔ جامعہ کی انتظامیہ نے اپنی زمین واگزار کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اینٹی انکروچمنٹ کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔




