سندھ

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ان فیئرمینزکمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قسم کی اشاعت سےروک دیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری پر ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔انکوائری کےخلاف درخواست صدرکراچی بارعامر نواز وڑائچ نے دائر کی۔عدالت نے ایف آئی اے کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جج کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔سندھ ہائیکورٹ نے ان فیئرمینزکمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قسم کی اشاعت سےروک دیا۔ عدالت نے پیمرا کو بھی حکم دیاکہ ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیامیں کوئی اشاعت نہ ہو۔خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی ان فیئر مینز کمیٹی اور سنڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قرار دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی کمیٹی کی سفارشات اور سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You