اہم خبریںسندھ

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری، سب سے زیادہ پولیس کیخلاف شکایات

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری، سب سے زیادہ پولیس کیخلاف شکایات۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں زیادتی کے 43 اور خودکشی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ میں 5 ماہ میں انسانی حقوق کی 1271 خلاف ورزیاں ہوئیں۔محکمہ انسانی حقوق سندھ نے گزشتہ 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو، تعلیم اور محکمہ محنت کے خلاف زیادہ شکایات رہیں، سندھ میں زیادتی کے 43 اور خودکشی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں اغوا کے157 اور قتل کے 373کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ پولیس کے خلاف شکایات پر آئی جی سندھ کو  آگاہ کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You