سندھ

سندھ حکومت نے بلند معیار تعلیم کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز رکھی۔مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے بلند معیار تعلیم کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز رکھی۔مراد علی شاہ

مائیکرو اسکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کے لیے ہمیشہ اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے۔مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کیلئے ہمیشہ خاص توجہ مرکوز کی ہے، اسکول سے باہر بچوں کو اسکول لانے کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو اسکول کے قیام سے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے۔مراد علی شاہ کے مطابق جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں، ایک لاکھ ڈیجیٹل اسکول آئندہ 2 سال میں قائم کرنے کے عزم کو پورا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You