سموگ کیخلاف ناکافی اقدامات سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سموگ کیخلاف ناکافی اقدامات سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
100ارب روپے کے 16نکاتی سموگ ایکشن پلان کو مکمل ہونے میں 8سے 10سال لگیں گے:چیئرمین
آلودگی میں کمی کیلئے شہروں اوربستیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو ٹھیک کرایا جائے:گفتگو
ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ و فضائی آلودگی انسانیت کیلئے زہر قاتل ہے،اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کے ایکشن پلان پر خصوصی گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سموگ کے خلاف ناکافی اقدامات سے انسانی صحت کو لاحق خطرات بڑھتے جارہے ہیں،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں کسی طور بھی کارآمد ثابت نہیں ہوسکتی،پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کیلئے 100 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا جو 16 نکاتی ایکشن پلان ترتیب دیا ہے اسے مکمل کرنے کے لیے 8 سے 10 سال لگیں گے مگر اس ایکشن پلان میں صحت و صفائی،شہروں اوربستیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا ذکر نہیں،جہاں سے گزرتی گاڑیاں اپنے پیچھے گرد و غبارکا طوفان چھوڑ جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کے ایکشن پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور سبزہ اگاؤ پائیدار پروگرام نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی ضرورت ہے،اسے یقینی بنانے سے ماحول صاف ہونے کے ساتھ حالیہ برسوں میں لاحق شدیددرجہ حرارت کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم سروں پر مسلط صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات بھی ضروری ہیں،جس کیلئے حکومت کو بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کرنی ہوگی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ و فضائی آلودگی انسانیت کیلئے زہر قاتل بنتی جارہی ہے اس کے تدارک کے لئے باتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ورنہ اس میں کوتاہی و سستی آنے والوں سالوں میں خطرات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
12-11-2024



