پنجاب

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ صرف باتوں سے نہیں ہوگا:سید راشد حسین بخاری

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ صرف باتوں سے نہیں ہوگا:سید راشد حسین بخاری

لاہور کے ساتھ ملتان میں بھی سموگ کی وجہ سے سانس لینے محال ہوتا جارہا ہے:گفتگو
وبائی امراض میں اضافے کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان ہے:نائب صدر
حکومت سموگ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے، تدارک کیلئے فوری اور طویل مدتی اقدامات اٹھائے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا سموگ اور ادویات کی قلت پر تشویش کا اظہار

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے نے صوبہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے بڑے شہر زہریلی ہوا کے بادلوں میں گھر چکے ہیں،یہ افسوسناک ہے کہ ہر سال سردیوں میں سموگ عوام کی زندگی کو خطرات میں ڈالتی ہے مگر اس کے تدارک کے لیے حکومت مو ثر اقدامات کرنے میں ناکام ہے، لاہورجو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 700 سے بھی تجاوز کر چکا ہے اور اس کے ساتھ جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان میں بھی سموگ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کی وجہ سے جہاں وبائی امراض میں اضافے دیکھنے میں آرہا ہے وہاں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان بھی بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت سموگ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور فوری اور طویل مدتی اقدامات کرے تاکہ عوام کو صحت مند فضا فراہم کی جا سکے اگر عارضی اقدامات کی بجائے ایسی ٹھوس اور پائیدار پالیسیز نہ بنائی گئیں جن سے آلودگی کو مستقل طور پر قابو میں رکھا جا سکے تو انسانی صحت پر اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
01-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You