کرائمز

سفاک باپ نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا، اہلیہ زخمی

راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں والد نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملزم نے اپنی بیوی کا گلا بھی کاٹنے کے کوشش کی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی خاتون کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کے تناظر میں ہے، شوہر اپنے بھائیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا ، میاں بیوی کا آپس میں معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد خاوند نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You