پنجاب
سعودی فنڈز سے شونٹر پاور پروجیکٹ کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔شاہ غلام قادر

سعودی فنڈز سے شونٹر پاور پروجیکٹ کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔شاہ غلام قادر
پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن حکومت کی ترجیح ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
آزاد کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سعودی فنڈز سے 48 میگا واٹ کے شونٹر پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا جَلد آغاز کر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر عوام کے تحفظات، ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے جامع رپورٹ وزیرِاعظم پاکستان کو جَلد پیش کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن حکومت کی ترجیح ہے۔



