
سعودی عرب کی مشاورتی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم اور ترانے میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ریاستی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ تبدیلیاں جھنڈے، نعرے اور قومی ترانے پر حکومت کرنے والے نظام میں ترمیم کے حق میں ہیں۔ تاہم تبدیلیاں کے مندرجات سے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ
سعودی عرب کی گلیوں میں مختصر لباس پہنے خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، سعودی حکام کی تعریف
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی غیرمنتخب شوریٰ کونسل نے تبدیلیوں کے حق میں ووٹ دیا اور یہ سعودی ولی عہد کی جانب سے سعودی قومیت اور قومی فخر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
شوریٰ کے فیصلوں پر موجودہ قوانین اور ڈھانچہ اثرانداز نہیں ہوتا تاہم ووٹ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس کے اراکین کا تقرر فرماں روا کرتے ہیں اور اس کے فیصلے عموماً قیادت کی رضامندی سے ہوتے ہیں۔
سرکاری میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ تبدیلیاں پرچم، نعرہ اور قومی ترانے کے نظام میں ترامیم کے حق میں ہیں لیکن اس کے مندرجات سے نہیں ہیں تاہم کونسل نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ مجوزہ تبدیلیاں ریاستی نشانات کے باقاعدہ استعمال کے لیے واضح تعریف، پرچم کی اہمیت کی آگاہی پھیلانے اور پرچم کو بے حرمتی یا نظرانداز ہونے سے بچانے کے حوالے سے ہیں۔



