کالم/مضامین

سب دوست فاونڈیشن کی جانب سے محفل نعت "آتے ہیں وہ ہی جن کو سرکار بلاتے ہیں

سب دوست فاونڈیشن کی جانب سے محفل نعت "آتے ہیں وہ ہی جن کو سرکار بلاتے ہیں”کے پروگرام کا انعقاد

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے عوام 29 جنوری کو محفل میلاد میں شرکت کریں۔علی محمد صدیقی
چیئرمین سب دوست فاونڈیشن

بلاتفریق رنگ ونسل مذہب وقومیت سے بالاتر ہوکر سب کو ایک پلیٹ فورم پر متحد کرنا ہے۔زیشان احمد صدیقی جنرل سیکریٹری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سب دوست فاونڈیشن کی جانب سے اورنگی ٹاون میں 29 جنوری کو عظیم الشان محفل نعت کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مختلف سیاسی جماعت کے رہنما،علماء کرام،نعت خواں سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے۔ چیئرمین سب دوست فاونڈیشن علی محمد صدیقی، جنرل سیکریٹری زیشان احمد صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محفل نعت کے پروگرام "آتے ہیں وہ ہی جن کو سرکار بلاتے ہیں” کے انعقاد کا مقصد حضورﷺ کی شان بیان کرنا ہے۔سب دوست فاونڈیشن بنانے کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ انشااللہ ہم سب دوست فاونڈیشن کے پلیٹ فورم سے بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کریں گے بلکہ مذہب اور قومیت سے بالاتر ہوکر تمام لوگوں کو یکجا کرنےکی کوشش کریں گے۔ہمارا مقصد امن ومحبت اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے کیونکہ اس نفسا نفسی کے دور میں بھائی چارے کا فقدان پایا جاتا ہے۔ ملک دشمن عناصر ہمیں کبھی فرقے کے نام پر تو کبھی قوم پرستی کے نام پر لڑوانے کی کوششیں کرتے ہیں۔انشااللہ ہم سب نے مل کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You