اہم خبریںکرائمز

سانحہ 9 مئی: عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

سانحہ 9 مئی: عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سانحہ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نےکہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You