سانحہ جڑانوالہ کے نامزد ملزمان کو فورا گرفتار کیا جائے۔حافظ عبد الحميد عامر

سانحہ جڑانوالہ کے نامزد ملزمان کو فورا گرفتار کیا جائے۔حافظ عبد الحميد عامر
مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب نے احتجاج کی کال دے دی.
جھلم (محمد زاہد خورشید)سانحہ جڑانوالہ کے نامزد ملزمان کو فورا گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار مھتمم جامعہ علوم اثریہ جھلم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبد الحميد عامر نے ایک بیان میں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحٰی کے روز ذاتی رنجش اور عناد کی وجہ سے آتشیں اسلحہ سے مسلح ھو نامزد ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کر کے دو نھتے نوجوانوں کو موقع پر شھید کر دیا۔ دہشت گردی کے اس دردناک سانحہ پر ملک بھر میں بالعموم اور مسلک اھل حدیث کےنوجوانوں میں بالخصوص اشتعال پھیل گیا۔ ھم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت وقت سے مجرموں کو فورا” گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کرتے ہیں. مجرموں کی کوشش ھے کہ اس بہیمانہ سانحہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جائے تاکہ کیس کمزور پڑ جائے ۔ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور مجرموں کو قرارواقعی سزا دلوائے بغیر کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مقتول شاھد منج اھل حدیث یوتھ فورس کے متحرک کارکن تھے۔ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ناظم اعلی مرکزیہ پاکستان اور معاون خصوصی وزیراعظم نے صوبائی وزیر قانون عطاء اللہ تارڑ سے رابطہ کرکے اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کو فورا” یقینی بنانے کا کہا اور صوبائی وزیرداخلہ عطاء اللہ تارڑ نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی کو بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ الحمدللہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائدین اپنی ذمہ داری کی ادائیگی بھی بھرپور انداز میں کر رھے ھیں ۔ لیکن یہ بھی واضح رھے کہ یہ ساری کوشش صرف مقتولین کو انصاف کی فراھمی میں معاونت کے لیئے ھے ،ان شاءاللہ مقتولین کا خون ضائع نہیں جانے دیا جائیگا ۔ لیکن ھم اس واقعہ کی آڑ میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی بھی شدید مذمت کرتے ھیں۔ ھم قتل کی اس بہیمانہ واردات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نامزد قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ھیں ۔



