اہم خبریںکرائمز

سانحہ جڑانوالہ: جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار

فیصل آباد: سانحہ جڑانوالہ کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

گرجا گھروں اور مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تخمینہ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی، 22 گرجا گھر کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران 2 کروڑ 91 لاکھ کا نقصان ہوا۔

جلائو گھیراؤ میں فرنیچر، ایئر کنڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس، لائٹس، کارپٹ، پنکھے، جنریٹر کو نقصان پہنچا، گیٹ، کھڑکیاں، دروازے، ایل سی ڈیز بھی شامل ہیں۔

91 مکانوں کا 3 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کا نقصان ہوا، گھروں میں فرنیچر، واشنگ مشینز، فریج، ایل سی ڈیز اور الیکٹرانک کا سامان جلایا گیا، عمارتیں جلائے جانے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You