انٹرنیشنلاہم خبریں

سال کے آخر تک دنیا کی نصف آبادی کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت

سال کے آخر تک دنیا کی نصف آبادی کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت

کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔سینئر مشیر عالمی ادارہ صحت

جنیوا(نمائندہ ریاض احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی سینئر مشیر کا جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر ہم نے ان علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You