اہم خبریںجہلم

سالانہ کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 جہلم نے سال2022 میں مجموعی طور پر15110افراد کو

پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122جہلم

سالانہ کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 جہلم نے سال2022 میں مجموعی طور پر15110افراد کو ریسکیو کیا۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122جہلم
سال2022 ریسکیو1122 جہلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بانی ڈائریکٹر جنرل / سیکریٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق سال 2023سیفٹی کا سال ہو گا۔ تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی قیادت میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد، کنٹرول روم انچارج صابر حسین، سینئر اکاؤنٹنٹ محمد شیراز، تمام تحصیلوں کے اسٹیشن کوآرڈینیٹرز اور دیگر سینئر آفیشلز نے شرکت کی۔
سال 2022 میں جہلم کے ریسکیورز نے اپنے بلند حوصلے اوربہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15110لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 10474 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔سال 2022 میں اوسط ایمرجنسی رسپانس ٹائم 8منٹ رہا ۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کنٹرول روم کو مجموعی طور پر83606 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 12909ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 2524روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 8215میڈیکل ایمرجنسی،368فائرایمرجنسی، 221کرائم کیس،15 ڈوبنے کے واقعات، 9 عمارتیں گرنے کے واقعات اور 1557متفرق ایمرجنسیز تھیں۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس(PTS) کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سے 2374 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔
اس موقعہ پر انچارج ریسکیو1122 جہلم انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122کے جوان کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام الناس کو بر وقت بہترین ریسکیو سروس مہیا کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال2022 میں ریسکیو 1122 جہلم کو 40335 غیر ضروری کالز موصول ہوئی ہیں۔لہذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضرورت ہو،اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔ سال 2022 میں ریسکیو 1122جہلم کی تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں باقاعدہ ایمبولینس سروس کا آغاز بھی ہوا اور جہلم میں ریسکیو موٹر بائیک سروس کا آغاز بھی کیا گیا تاکہ گنجان آباد شہری آبادی میں فوری رسپانس کیا جا سکے اور فرسٹ مہیا کی جاسکے۔
اس کے علاوہ کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے بلند عمارتوں کا سروے بھی کیا گیا، اور مالکان کو عمارات کی سیفٹی کے قوانین پر عملدرآمد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں تاکہ بلند عمارتوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
علاوہ ازیں مختلف اداروں،سکولز، کالجز،اور یونین کونسلز کی سطح فرسٹ ایڈ اور کیڈرے کی تربیت دی گئی۔جن میں شہریوں کو حادثات سے آگاہی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر میڈیکل حادثات سے متعلق تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات اور دیگر حادثات سے متعلق فرضی مشقوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You