اہم خبریںکرائمز

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری گرفتار، اہلیہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) November 4, 2023

حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You